آداب حیات — Page 225
۲۲۵ فرماتے تھے کہ مجھے یہ متکبرانہ رویہ پسند نہیں کہ بعض لوگ ٹیک لگا کر کھانا کھاتے ہیں گویا وہ کھانے سے سنتی ہیں۔حضرت ابو جحيفة وهب بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول کریم نے فرمایا کہ میں تکیہ لگا کر نہیں کھاتا۔د بخاری کتاب الاطعمه باب الاکل مشکلا) حضرت انس سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم کو دیکھا کہ حضور لصورت اقعاء میٹھے ہوئے کھجوریں کھا رہے تھے۔مسلم کتاب الاشر به باب اكل العشاء بالرطلب) اقعاء یہ ہے کہ آدمی اپنے سرین زمین پر ٹیک کہ پنڈلی کھڑی کر کے بیٹھے) - کھانا تین انگلیوں سے کھانا چاہیئے۔حضور اکرم تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے تھے۔ا مسلم کتاب الاشربة باب استجاب لعق الاصابع والقحصة والأكل اللقمة الساقطة) -1۔کھانا کھانے کے بعد تینوں انگلیوں کو چاٹ کر صاف کر لینا چاہیئے۔حضرت کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ تین انگلیوں سے کھانا کھاتے تھے اور فارغ ہونے کے بعد انگلیاں چاٹ کر صاف کر لیتے تھے۔(مسلم کتاب الاشر به "باب استجاب لعق الاصابع والقصصه والا كل اللقمة الساقطة) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو انگلیوں کو نہ پو نچھے جب تک خود چاٹ نہ لے۔(مسلم کتاب الاشربة باب استجاب لعن الاصابع والقصة والد كل اللقمة الساقطة)