آداب حیات — Page 226
!!۔کھانے کا برتن صاف کرنا چاہیئے۔حضرت جائز سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی الہ علیہ وسلم نے انگلیوں اور برتن کے چاٹنے کا امر کیا اور فرمایا تم نہیں جانتے۔تمہارے کون سے کھانے میں برکت مسلم کتاب الاشربه باب استجاب لعق الا صابع والقصة والاكل النقمة الساقطة) ۱۲۔اگر کھانا کھاتے وقت کوئی لقمہ گر جائے تو صاف کر کے اُسے کھا لینا چاہیئے۔حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب ت میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسکو اٹھا ئے۔اور کچھ انس وغیرہ اس کے ساتھ لگی ہو تو اس کو دور کر کے کھالیا کرو۔اور وہ لقمہ شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور نہ اپنا ہاتھ انگلیاں چاٹنے سے پہلے رومال سے پونچھ لے۔کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ کون سے کھانے میں برکت ہے۔و مسلم کتاب الاشر به باب استجاب لحق الاصابع والقصة والاكل العقبة الساقطة) کھانے کے بعد کلی کرنی چاہئیے۔اور دانتوں کو صاف کرنے کے لئے مسواک یا برش کرنا چاہیئے۔سوید بن نعمانی سے روایت ہے کہ ہم رسول کریم کے ہمراہ خیبر کی طرف روانہ ہوئے جب ہم مقام ہار پہنچے تو آپ نے کھانا طلب فرمایا صرف ستو پیش کئے گئے چنانچہ ہم نے بھی کھایا۔آپ نماز کے لئے کھڑے ہوئے اور آپ نے کلی کی ہم نے بھی نکلی کی۔د بخاری کتاب الاطعمة باب المضمضة بعد الطعام ) حضور اکرم صلی اللہ علیہ دوستم میٹر کھانے کے بعد مسواک فرمایا کرتے تھے۔کھانا کھانے کے بعد دعا پڑھنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔