آداب حیات

by Other Authors

Page 144 of 287

آداب حیات — Page 144

۱۴۴ کے بغیر ہو دل سخت ہو جاتا ہے اور سخت دل اللہ تعالٰی سے سب سے زیادہ دور ترندی ابواب الزهد باب ما جاء في حفظ اللسان) ہے۔روتاره حضرت عقبہ بن عامر کہتے ہیںکہ میں نے رسول کریم سے عرض کیا نجات کیا چیز ہے؟ فرمایا۔اپنی زبان کو بند رکھ اور تجھے تیرا گھر گنجائش دے اور اپنی خطا کاریوں پر اتر مذی ابواب الزهد باب ما جاء في حفظ اللسان) حضرت معاذ سے رویت ہے کہ نبی کریم صلی الہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ کیا میں دین کی جو نہ تمہیں بتاؤں ؟ حضرت معارف نے کہا۔کیوں نہیں یا رسول اللہ ! تو آپ نے اپنی زبان مبارک پکڑی اور فرمایا۔تو اپنے پر اس کو بند رکھ میں نے عرض کیا۔کیا ہم ان باتوں کے سبب پکڑے جائیں گے جو زبان سے کہتے ہیں۔فرمایا۔تیری ماں تجھے روئے۔دوزخ کی آگ میں اوندھے منہ ان کی زبانوں کے پھل ہی گرائیں گے۔(ترمذی ابواب الايمان في حرمة الصلوة) بات مختصر اور موقع محل کے مطابق کرنی چاہیے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ وصف کامل خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کیا گیا تھا۔آپ تحدیث نعمت کے طور پر فرماتے تھے۔انا افصح العرب میں فصیح ترین عرب ہوں أُعْطِيتُ جَوامِعُ الجلوم کہ مجھے کلمات جامعہ عطا کئے گئے ہیں۔مهندسی ابواب السير باب التحريق والتخريب) -۱۳- سوچ سمجھ کر اور عقل کے ساتھ گفتگو کرنی چاہیئے، بات کرتے وقت مزاج شناسی کر لینی چاہیئے خوامخواہ ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جسے سن کر دوسرا مشتعل ہو جائے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے أدع إلى سبيل ربك بالحكمة والموعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلُهُمُ