آداب حیات

by Other Authors

Page 108 of 287

آداب حیات — Page 108

۱۰۸ مجالس کے آداب مجالس مجلس کی جمع ہے۔اس کے معنی بیٹھنے کی جگہ کے ہیں۔یہ ظرف مکال ہے۔معاشرہ کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے مجالس کا انعقاد ضروری ہونا ہے۔مجالس کے قیام سے جہاں جماعتی طور پر افراد تر قی کی منزل کی طرف گامزن ہوتے ہیں وہاں وہ تعاون با ہمی کرتے ہوئے ایک دوسے کی تکالیف کو دور کرنے میں کوشاں رہتے ہیں۔جماعتی خوش حالی کا راز اس بات میں مضمر ہے کہ افراد کا آپس میں گہرا اور مضبوط تعلق ہو۔اس کے لئے وہ گا ہے یہ گا ہے مجالس منعقد کریں اور مجالس کے آداب اور دار کو ملخظ رکھ کر اپنے علم، ایمان اور روحانیت میں ترقی کریں کیونکہ علم اور ذکر کی مجالس تو جنت کے باغ ہیں۔جن کے پھل کھانے کی ہدایت تو آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو خو دی۔بے شک مجلسی آداب تمام اقوام میں پائے جاتے ہیں لیکن اسلام نے مجالس کے جو آداب بیان کئے ہیں وہ اتنے مکمل اور بہترین ہیں حین پر عمل کرنے سے مجالس جنت کے باغوں کا نمونہ بن سکتی ہیں۔آئیے قرآن مجیب را در سنت نبوی سے حاصل کردہ آداب سیکھ کر اپنی مجالس کو جنت کے باغ بنائیں۔-1 مجالس میں کھل کر بیٹھنا چاہیئے۔مجالس میں کشادگی اور فراخی کے سامان پیدا کئے جائیں۔اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے۔يليها الذين أمنوا إذا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَحُوا فِي المَجَالِي فَاشْحُوا لفتح الله لكم (سورة المجادلة : ١٣)