آداب حیات

by Other Authors

Page 94 of 287

آداب حیات — Page 94

۹۴ ۲۲ نماز جمعہ تمام بالغ تندرست مسلمانوں پر واجب ہے۔البتہ ہمار، سافرا پانچ تا بینیا اور مغدور اسی طرح عورتوں پر واجب نہیں لیکن اگر وہ نماز جمعہ میں شامل ہو جائیں تو مستحسن ہے اور ان کی نماز جمعہ ہو جائے گی۔حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت نے فرمایا جمعہ کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوائے چار آدمیوں کے عیلام جو ماتحت ہو، یا عورت یا بچہ یا بیمار آدمی را بو داؤد کتاب الصلوة باب الجمعة للملوك والمرة) ۲۴۔جمعہ کی نماز بغیر کسی عذر کے ہر گز نہیں چھوڑنی چاہئیے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو جمعہ کی پرواہ نہیں کرتا اس کے دل کا ہم حصہ سیاہ ہو جاتا ہے اور دو جمعہ کے ترک سے نصف اور چار جمعہ کے ترک سے سارا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔اور اس طرح گویا عبادت کی لذت ہی باقی نہیں رہتی حضور فرماتے جو شخص تین جمعہ کی نماز بلا وجہ چھوڑے۔اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔ابن ماجه ابواب فرض الجمعه باب فيمن ترك جمعه من غير عدد) پھر آپ فرماتے تھے۔جو جمعہ سے تخلف کرتے ہیں۔میرے جی میں آتا ہے کہ ان کے گھروں میں آگ لگا دی جائے ر مشكوة كتاب الصلوة باب وجوب الجمعة الفصل الثانی) ۲۵۔جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کرنی چاہئے۔کیونکہ آنحضرت صل اللہ علیہ نے جمعہ میں فتنِ دجال سے ڈرایا ہے۔آپ فرماتے تھے جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھ لیا کرد۔نہیں تو کم از کم پہلی اور آخری دس آیات۔ر ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء في فتنة الدجال )