آداب حیات

by Other Authors

Page 93 of 287

آداب حیات — Page 93

۹۳ حضرت عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ انسان کا لمبی نماز پڑھنا اور مختصر خطبہ دنیا اس کے فہم و فراست کی دلیل ہے۔پس نماز لیبی کرد در خطبه مختصر مسلم کتاب المجمعه باب صلاة الجمعه وخطبتها ) - 19 جمعہ کے روز کثرت سے دعائیں کرنی چاہئیں۔کیونکہ اس دن میں ایک ایسا وقت آتا ہے جس میں دُعائیں قبول ہوتی ہیں۔حضرت ابو سر یہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کا ذکر کیا ار فرمایا اس میں ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ جب مسلمان کو ایسی گھڑی ملے اور وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو تو جو دعا مانگے وہ قبول کی جاتی ہے۔آپ نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ یہ گھڑی بہت ہی مختصر ہوتی ہے۔اسلم كتاب الجمعه باب صلوة الجمعه وخطبتها) ۲۰۔جمعہ کے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا چاہیئے۔حضرت اوس بن اوس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا دنوں میں سے بہترین دن جمعہ کا دن ہے اس دن مجھے پر بہت زیادہ درود بھیجا کرو کیونکہ اس دن تمہارا یہ درد د میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔رابو داؤد کتاب الصلوۃ باب تفریح ابواب المجمعة ) ۲۱۔جمعہ کے دن عبادت کرنے کا خاص ثواب ہے اس لئے اس دن کی عظمت فضیلت کے پیش نظر کثرت سے نیکیاں بجالانی چاہئیں۔جس شخص کو اس دن نماز جمعہ، نماز جنازہ ، خطبہ نکاح اور کسی بیمار کی عیادت کی توفیق نصیب ہو تو اس کو جنت کی خوشخبری ہو۔ر نماز مترجم مش ۲ از مجید احمد ماسٹر مطبوعہ مکتبہ نبض عام ربوه)