آداب حیات — Page 283
۲۸۳ حضرت انس سے بڑی ہے کہ نبی کریم ملالہ علی کل کے ہمراہ مدینہ سے مکہ پر گئے تو آپ برابر دو رکعت نماز پڑ ھتے رہے۔یہاں تک کہ ہم لوگ مدینہ لوٹ آئے کسی نے اس کی نسبت پوچھا کہ آپ نے مکہ میں کتنے روز قیام کیا۔آپؐ نے فرمایا۔دس روز د تجربه بخاری حصہ اول ص ۲۳) سفیر حج میں رسول کریم صلی علیہ وسلم و حضرت ابو بکر اور حضرت عمرہ یا جماعت نماز قصر ادا کرتے تھے۔سبخاری ابواب التقصير الصلوة باب الصلوة بمبنى) ۱۷۔عورت کو چاہیے کہ وہ ایک رات اور دن کی مسافت کا سفر بغیر محرم کے نہ کرے۔حضرت ابو ہر یہ کہتے ہیںکہ نبی کریم صلی الہ علیہ سلم نے فرمایا جو عورت اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اُسے جائزہ نہیں کہ ایک دن رات کی مسافت کا سفر ایسے حال میں کرے کہ اس کے ہمراہ کوئی محرم نہ ہو۔دستجرید بخاری حقیقه اول ص ۲۳) ۱۸ به سفر یہ جانے سے پہلے اجتماعی دعا کی جائے اور دعا کے ساتھ وداع کیا جائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی شکر روانہ کرتے تو اس کو دعاؤں کے ساتھ رخصت فرماتے۔لشکر کے امیر کو خاص طور پر اپنے رفیقوں کے ساتھ نیکی کرنے کی ہدایت فرماتے اور پرہیز گاری اختیار کرنے کی نصیحت فرماتے۔حضرت سالم بن عبد اللہ بن عمر سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمریض سفر کا ارادہ کرنے والے شخص سے کہتے۔میرے نزدیک ہو۔میں تجھے وداء کروں جیسا کہ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم ہم کو وداع کیا کرتے تھے۔پس آپؐ کہتے۔