آداب حیات

by Other Authors

Page 222 of 287

آداب حیات — Page 222

آدمی جب اپنے گھر میں آتا ہے اور آنے کے وقت اللہ کا نام لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ نہ رات کو رہنے کی جگہ اور نہ رات کا کھانا۔اور جب آدمی اپنے گھر میں آئے اور اللہ کا نام داخل ہونے کے وقت نہ لے تو شیطان کہتا ہے تمہیں رات رہنے کی جگہ مل گئی اور جب کھانے کے وقت بھی اللہ کا نام نہ لے تو کہتا ہے رات رہنے کے علاوہ کھانے کا سامان بھی ہو گیا۔-+ اسلم کتاب الاشربہ باب آداب الطعام والشراب و احکامها) کھانا شروع کرتے وقت اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو بھی کہنا چاہیئے کہ وہ بسم اللہ پڑھ کر کھانا شروع کرے۔عبد اللہ بن یوسف ابونعیم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی الہ علیہ وستم کے پاس کھانا لایا گیا اور آپ کے پاس آپ کے ربیب عمرو بن ابی ساری تھے۔آپ نے فرمایا۔اللہ کا نام ہے۔بسم اللہ پڑھ (بخاری کتاب الاطعمة باب التسمية على الطعام والاكل باليمين والا كل مايليه) اگر کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھنی بھول جائیں تو باد آنے پر شو اللهِ اَولِهِ وَآخِرِہ پڑھ لینا چاہیئے۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی ابتداء میں بسم اللہ کہنا بھول جاتے تو باد آنے پر کہے۔بِسْمِ اللَّهِ اوَّلِهِ وَاخِرِه۔ابو داؤد کتاب الاطعمه باب التسمیہ علی الطعام) حدیث میں آتا ہے امیہ بن نفی سے روایت ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تھے اور ایک شخص بغیر بسم اللہ کے کھانا کھا رہا تھا جب کھانے سے ایک لقمہ رہ گیا اور اس نے منہ اوپر کی طرف اٹھایا اور کہ، بسمِ اللهِ أَولِهِ وَاخِرِه