آداب حیات

by Other Authors

Page 221 of 287

آداب حیات — Page 221

۲۲۱ حلال اشیاء کو اپنی غذا بنائیں۔آئے قرآنی تعلیم اور حسن اعظم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور فرمودات مبارکہ سے کھانے پینے کے آداب سیکھ کر اپنی عادات سنواریں۔اپنے اخلاقی کو حسن بخشیں اور خیر و برکت کے سامانوں سے اپنی روحانیت کو ترقی دیں۔ا۔کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھو لینے چاہئیں کیونکہ ہاتھوں پر لگا ہوا سے پہلے دھو لینے کیونکہ پر ہوا گردو غبار کھانے کے ساتھ مل کر جب انسان کے معدہ کے اندر جاتا ہے تو وہ بیمار پڑ جاتا ہے۔اسی طرح کھانے پینے کے برتنوں کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہیئے۔نباض اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔النَّطَافَةُ مِنَ الإِيْمَانِ ، اَلطَّهُورُ شَطْرُ الإِيمَانِ اسلم كتاب الطهارة باب فضل الوضوء) کہ صفائی ایمان میں سے ہے اور پاکیزگی اختیار کرنا ایمان کا ایک حصہ ہے۔-۲- کھانا شروع کرتے وقت اللہ تعالٰی کا نام لینا چاہیئے اور یہ دعا پڑھنی چاہیئے۔بسمِ اللهِ عَلى بركة الله ردعائیہ سیٹ از محمد اعظم اکبر طاه شائع کرده احمد اکیڈمی) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی تم میں سے کھا نا شروع کرے تو اللہ تعالیٰ کا نام ہے لہے۔را به داد د کتاب الاطعمة باب التسميته على الطعام) حدیث میں آتا ہے کہ جب ایک لڑکی اور اس کے بعد ایک اعرابی نے آکر بغیر خدا کا نام لینے کے کھانے میں ہاتھ ڈالنا چاہا تو آپ نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔ر مسلم کتاب الاشربة باب آداب الطعام والشراب واحكامها) حضرت جابر سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم سے سنا۔فرماتے تھے