آداب حیات

by Other Authors

Page 91 of 287

آداب حیات — Page 91

۹۱ جمعہ ہو سکتی ہے۔نماز جمعہ کی دو رکعت فرض ہیں۔افقه احمدیہ حصہ عبادت صلالا ، مث۱۶ ، ص۱۶۲) - نماز جمعہ کی پہلی رکعت میں سورۃ الجمعہ اور دوسری میں المنافقون ا مسلم کتاب الجمعة باب ما يقراء في صلوة المجمعة) یا پہلی رکعت میں سورۃ الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیہ مسلم کتاب الجمعة باب ما يقرأ في صلاة الجمعة) اور جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں السجدہ اور دوسری رکعت میں سورۃ الدھر پڑھنا مسنون ہے ابخاری کتاب الجمعة باب ما يقراء في صلاة الفجر يوم الجمعة ) حضرت ایو پر یہ کام کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی الہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر میں الم تنزیل اور کل آئی عَلَى الاِثْنَانِ پڑھتے تھے۔تجرید بنجاری حصه اول مرا ۲۰) حضرت نعمان ابن بشیر سے روایت آتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ اور عیدین کی نمازوں کی پہلی رکعت میں سورۃ الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیہ تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ر سنن ابو داؤد كتاب الصلوة باب ما يقرأ به في المجمعة) احادیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت جمعرات کو بھی عشاء کی پہلی رکعت میں اس کو پڑھا کرتے تھے پس ہر ہفتہ میں دوبار جہری قرآت کے ساتھ آپ نے سورۃ جمعہ کو لوگوں تک پہنچایا۔جمعہ کی نماز سے پہلے اور بعد چار چار رکعت نماز سنت پڑھی جائے۔بعد میں چار کی بجائے دورکعت نماز سنت بھی پڑھی جاسکتی ہے۔رستن ابو داؤد کتاب الصلوۃ باب الصلوة بعد الجمعه)