آداب حیات — Page 90
۹۰ آتا ہے تو اُسے دُنبے کی قربانی کا ثواب ملتا ہے جو چوتھے وقت میں آتا ہے تو ا سے مرغی کی قربانی کا ثواب ملتا ہے۔اور جو پانچویں وقت میں آتا ہے تو اُسے انڈے کی قربانی کا ثواب ملتا ہے حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہوتی جمعہ کے دن مثل غسل جنابت کے غسل کرے۔بعد ازاں نماز کے لئے جائے تو گویا اس نے ایک اونٹ صدقہ کیا۔جو دوسری گھڑی میں چلے۔گویا اس نے ایک گائے صدقہ کی۔جو تیسری گھڑی میں چلے گویا اس نے ایک سنگھارا ہوا مینڈا صدقہ کیا۔جو چو تھی گھڑی میں چلے تو اس نے گویا ایک مرغی صدقہ میں دی اور پانچویں گھڑی میں چلے گویا اس نے ایک انڈا صدقہ میں دیا۔کیونکہ جس وقت امام خطبہ پڑھنے نکل آتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے کے لئے اندر آجاتے ہیں۔تجربہ بخاری حصہ اول م۱۹۹) ۹۔جمعہ کے دن نماز سے پہلے حلقہ بنا کر باتیں نہ کی جائیں۔آنحضرت نے حلقہ میں بیٹھ کر باتیں کرنے سے منع فرمایا ہے۔( ابو داؤد کتاب الصلوة باب التخليق يوم الجمعة قبل الصلوة) جب سایہ ڈھل جائے تو نماز جمعہ کا وقت شروع ہوتا ہے۔اس وقت پہلی اذان کہی جاتی ہے اور جب امام مصلی پر آجائے تو موذن دوسری اذان کہے۔حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم دن ڈھلتے ہی نماز جمعہ پڑھ لیا کرتے تھے۔حضرت انس کہتے ہیں کہ جب سردی خوب ہوئی تھی تو نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ سویر ے پڑھتے تھے اور جب گرمی زیادہ ہوتی تھی تو نماز (جمعہ) ٹھنڈک کے بعد پڑھتے تھے۔ا تجرید بخاری حصہ اول ص ۲۰۲ )۔H نماز جمعہ کے لئے جماعت کی شرط ہے۔امام کے سوا کم از کم دو آدمی ہوں توخات