آداب حیات — Page 89
٨٩ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ يَوْمِ الجُمُعَةِ انْصِتُ وَالْإِمَامُ يَخْطَبْ فَقَدُ ای خرید بخاری حصہ اول ۲۰) خَوْتَ۔جمعہ کے دن جب امام خطبہ پڑھ رہا ہو۔اگر تو اپنے پاس والے سے یہ کہے کہ چپ رہ۔تو بے شک تو نے لغو حرکت کی۔حضرت عثمان اپنے خطبہ میں کہا کرتے تھے۔اے لوگو سنو اور خاموش بیٹھے رہو کیونکہ خاموش رہنے والے کے لئے جو خطبہ سن نہیں سکتا اتنا ہی ثواب ہے جتنا خاموشی سے خطبہ سننے والے کے لئے۔(موطا كتاب الصلوۃ باب ما جاء في الانصات يوم الجمعته والامام يخطب) جمعہ کے دن تمام کام چھوڑ کر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جانا چاہیئے۔یہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔سورۃ الجمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يايها الذين امنوا إذا نُودِيَ لِلصَّلوة مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ تعلمون 0 ( سورة الجمعة : ١٠) (اے مومنو! جب تم کو جمعہ کے دن نماز کے لئے بلایا جائے ربیعنی نماز جمعہ کے لئے تو اللہ کے ذکر کے لئے جلدی جایا کرو۔اور خرید اور فروخت کو چھوڑ دیا کرو۔یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو؟ جمعہ کے لئے اول وقت مسجد میں آنا چاہئیے۔اور اول وقت آنے کا ثواب بہت زیادہ ہے۔حدیث میں آتا ہے۔جو اول وقت میں آتا ہے تو گویا اُسے ایک اونٹ کی قربانی کا ثواب ملتا ہے جو دے کر وقت میں آتا ہے تو اُسے گائے کی قربانی کا ثواب ملتا ہے۔جو تیسرے وقت میں