آداب حیات

by Other Authors

Page 76 of 287

آداب حیات — Page 76

کرتے تھے۔64 - لا اله إلا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرُ۔اَللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعتَ وَلا يَنفَعُ ذَا الْحَدِ مِنْكَ الْجَدُ۔اسلم كتاب المساجد ومواضع الصلوة باب استحباب الذكر بعد الصلوة وبيان صفته) ترجمہ وہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں اس کے لئے بادشاہت ہے۔اور اسی کے لئے کامل تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر پورا پورا قادر ہے اے میکے اللہ جسے تو عطا کرے اُسے کوئی روکنے والا نہیں۔اور جس چیز کو تو رو کے اس کو کوئی عطا کرنے والا نہیں۔اور نہیں نفع دیتی کسی بزرگی والے کو تیرے مقابل کوئی بزرگی۔حضرت لو بانی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تور تین بار استغفار کرتے پھر یہ دعا مانگتے۔اللهم انت السَّلامُ وَمِنكَ السّلامُ نَبَارَكتَ مَا ذَا الْحَلالِ وَالْإِكْرَامِ ر مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ باب استجاب الذكر بعد الصلوة و بيان صنفته) اے میکے اللہ ! تو سلامتی والا ہے تیری طرف سے ہی سلامتی ملتی ہے۔اے حلال اور عزت والے خدا تو برکتوں کا مالک ہے۔حضرت معاذ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا معاذ! خدا تعالیٰ کی قسم مجھے تم سے محبت ہے۔میں تجھے تاکید کرتا ہوں کہ کسی نماز کے بعد یہ ذکر چھوٹنے نہ پائے۔اللهم اعني عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسُنِ عِبَادَتِكَ را لو داد و كتاب الصلوۃ باب في الاستغفار ؟