آداب حیات

by Other Authors

Page 5 of 287

آداب حیات — Page 5

قرآن کریم وہ تمام آداب سکھاتا ہے کہ جن کا جاننا انسان کو انسان بننے کے لئے نہایت ضروری ہے اور سر ایک فساد کی اسی زور سے مدافعت کرتا ہے کہ جس زور سے وہ آج کل پھیلا ہوا ہے اس کی تعلیم نہایت مستقیم اور قومی اور سلیم ہے۔گویا احکام قدرتی کا ایک آئینہ ہے اور قانون فطرت کی ایک عکسی تصویر ہے۔i برامین احمدیہ حصہ دوم ص ۹۲۰۹) نقش ثانی حضرت خلیفة المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالٰی کی طرف سے کے متعلق ایک اصولی ہدایت موصول ہوئی جس کے تحت اس کی نظر ثانی کی گئی اب اس میں تمام حوالے درج کر دیئے گئے ہیں۔اصولی ہدایت افادہ عام کے لئے درج کی جاتی ہے۔یہ ایک مفید کتاب ہے جیسے دوسری زبانوں میں تراجم کے لئے استعمال کرنا مد نظر تھا لیکن اس میں جو بنیادی نقائص رہ گئے ہیں ان کی درستی ضروری ہے۔قرآن کریم کے حوالوں میں سورۃ کا نام اور آیت نمبر وغیرہ دیا جانا چاہئیے جبکہ احادیث کے حوالوں میں کتاب کا پورا نام، پھر اندرونی ذیلی کتابوں کا نام اور پھر باب کا ذکر ہونا چاہیئے۔مثلاً جامع الترمذی ابواب الصوم - باب ما جاء فی فضل شهر رمضان، علاوه از بین باقی کتب کے حوالوں میں کتاب کا نام ، مصنف کا نام، جلد نمبر صفحہ نمبر سن اشاعت، ناشر وغیرہ کا ذکر کر کے مکمل حوالہ دینا چاہیئے۔ان امور کے لحاظ سے بھی اسے پڑھ کر بہت کمی محسوس ہوئی ہے۔باقی مواد جمع کرنے کے لحاظ سے بہت عمدہ کوشش ہے۔بڑی محنت کی گئی