آداب حیات

by Other Authors

Page 59 of 287

آداب حیات — Page 59

۵۹ نماز کے آداب نماز فارسی زبان کا لفظ ہے۔عربی زبان میں نماز کے لئے صلواۃ کا لفظ آتا ہے۔صلوۃ کا لفظ۔صلی سے نکلا ہے جس کے معانی ہیں آگ میں داخل ہونا۔پس صلوٰۃ کے ایک معانی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی محبت کی آگ میں داخل ہوتا۔لفظ الصلواۃ صلی سے مشتق بھی ہے جس کے معانی دُعا کرنے کے ہیں۔الصلوۃ کے اصطلاحی معانی ہیں۔ایسی عبادت جس میں رکوع وسجود ہوں گویا صلواۃ کے معانی نماز کے ہیں جو ایک مکمل دعا ہے الدعاء مخ العبادة ترمذی کتاب الدعوات باب ماجاء في فضل الدعاء) حد حیادت کا مغرف ہے۔لفظ صلواۃ اپنے اندر وسیع معانی رکھتا ہے۔اس کے دو کے معانی یہ ہیں۔رحمت، شریعت استغفار، دعا، تعظیم اور برکت نبیح۔نماز اسلام کی عمارت کا دوسرا رکن ہے جس پر اسلام کی عمارت کھڑی ہے۔یہ وہ پُر مغر، عبادت ہے جو مومن اور کافر کے درمیان امتیاز پیدا کرتی ہے۔نماز دہ اعلی درجہ کی عبادت ہے جو خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں پر اپنا خاص فضل کرتے ہوئے نازل کی ہے۔اور جس کے بجا لانے سے انسان ہرقسم کی برائیوں پہلے جائیوں ، لغو باتوں اور ناپسندیدہ امور د حرکات سے بچ جاتا ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے۔اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ المُنكَرِ (سورة العنكبوت : ۴۶)