آداب حیات

by Other Authors

Page 204 of 287

آداب حیات — Page 204

لیکن نافرمانی کرنے والے شخص سے ملاقات ترک کرنا جائز ہے۔استبخاری کتاب الادب باب ما یجوز من الهجران لمن عصى جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ جب حضرت کعب بن مالک نے جنگ تبوک میں اپنی سستی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے تو حضور اکرم نے مسلمانوں کو ان سے میل ملاقات اور گفتگو کرنے سے منع فرمایا تھا۔اسبخاری کتاب المغازی باب حدیث کعب بن مالک) ابو خراش سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور اکرم سے سُنا جو اپنے بھائی سے ایک سال جدائی کرے گا گویا کہ اس نے خون کر دیا۔ر احمد بن جنبل جلد ۴ ص ۲۲ مطبوعہ مصر) میل ملاقات انسانی معاشرہ کی ایک شاخ ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ افراد کا تعلق آپس میں قائم رہنے سے ہی اس معاشرہ کی سالمیت برقرار رہ سکتی ہے اس ہمیں چاہیئے کہ ابن مسعود کے اس قول کے مطابق کہ لوگوں کے ساتھ اس طرح میں حویل رکھو کہ تمہارا دین مجروح نہ ہونے پائے۔(بخاری کتاب الادب باب الانسباط الى ان اکس) اپنے روزمرہ کے میل جول میں ملاقات کے ان آداب کو ہمیشہ مد نظر رکھیں اور اسلامی تعلیم پر عمل کریں۔اورخدا کی خوشنودی کی خاطر آپس میں ملاقات کریں ناخدا تعال کی دائمی محبت کے وارث مظہریں۔آمین