آداب حیات — Page 16
14 فرماتے ہوئے سُنا کہ قرآن مجید پڑھو۔قیامت کے دن اپنے اصحاب کی شفاعت کرنے والا ہو گا۔مسلم کتاب صلاة المسافرين وقصرها باب فضل قرأة القرآن في الصلوة وسورة البقرة ) حضرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا۔جیس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا۔وہ ایک نیکی ہے۔اور نیکی دس گتے ہوگی۔میں یہ نہیں کہتا کہ الد ایک حرف ہے بلکہ الف حرف ہے لام حرف ہے اور سیم حرف ہے۔ترمذی ابواب فضائل القرآن باب ماجا في من قرأ حرفاً من القرآن ماله من اجبر ) -۵ قرآن مجید کو اس وقت تک پڑھتے رہنا چاہئیے جب تک کہ اس میں دل لگا ہے۔حدیث میں آتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے۔نه۔اقرء القُرانَ مَا انْفَلَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُكُمْ يَا ذَا خَتَلَفْتُم فَقُومُوا د سنجاری و سلم - مشکواۃ کتاب فضائل القرآن) قرآن مجید کو اس وقت تک پڑھتے رہو جب تک اس میں دل لگا رہے ہیں جب طبیعت اکتا جائے تو اُٹھ کھڑے ہو۔قرآن مجید کو خوش الحانی کے ساتھ پڑھنا چاہیے کیونکہ قرآن مجید کی تلاوت دلوں کے زنگ دور کرتی ہے اور روحانی پجاریوں سے شفا حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔قرآن مجید میں آتا ہے۔ورتل القران ترتيلاً (سورة المزمل : ۵) حضرت براد بن عادت سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ن ينوا القران بأصوَاتِكُمُ (مشكوة كتاب فضائل القرآن) کہ تم قرآن مجید کو اپنی عمدہ آوازوں سے زینت دو۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔