آداب حیات

by Other Authors

Page 123 of 287

آداب حیات — Page 123

١٢٣ طاقتوں سے زندگی بھر صحیح صحیح فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔اور نہیں اس بھلائی کا وارث بنا اور جو ہم پر ظلم کرے اس سے تو ہمارا انتظام ہے جو ہم سے دشمنی رکھتا ہے اس کے بر خلاف ہماری مدد فرما۔اور دین میں کسی انتہاء کے آنے سے بچا۔اور ایسا کہ کہ دنیا ہمارا سب سے بڑا غم اور فکر نہ ہو۔اور نہ یہ دنیا ہمارا مبلغ علم ہو۔یعنی ہمارے علم کی پہنچے صرف دنیا تک محدود نہ ہو۔اور ایسے شخص کو ہم پر مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے اور مہربانی سے پیش نہ آئے۔پس ہیں چاہیے کہ ہم آداب جلیس کو ملحوظ رکھتے ہوئے علم دعرفان کی مجالس سے استفادہ کریں۔اور قرآنی ارشاد كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ سورة التوبه : ١١٩ کہ سچے لوگوں کی صحبت اختیار کرد۔پر عمل پیرا ہوں کیونکہ ہی وہ لوگ ہیں جن کے تعلق اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے مطابق حديث قدى إِنَّهُمْ قَومُ لا يشقى جليسهم کہ وہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے وال کبھی بد بخت نہیں ٹھہرتا۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ اللہ تعالی ملائکہ کو دنیا میں بھیجتا ہے۔وہ پاک لوگوں کی مجلس میں آتے ہیں تو وہاں بیٹھ جاتے ہیں اور پروں سے اس کو ڈھانپ لیتے ہیں۔ساری فضا ان کے سایہ برکت سے معمور ہو جاتی ہے۔جب لوگ اس مجلس سے اٹھ جاتے ہیں تو وہ بھی آسمان کی طرف چڑھ جاتے ہیں۔وہاں اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے کہ تم نے کیا دیکھا۔وہ کہتے ہیں ہم نے ایک میں دیکھی تھی جس میں لوگ تیری تسبیح وتحمید اور تیرا ذکر کر رہے تھے۔مگر ایک شخص ان میں سے نہیں تھا۔تو اللہ فرماتا ہے۔نہیں وہ بھی انہی میں سے تھا۔کیونکہ هُم القوم لا يشقى بِهِمُ جَنسِيهُمْ وہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والا بھی محروم اور بد بخت نہیں رہنا مسلم کتاب الذكر باب فضل مجالس الذكر ص ) ۲۲۸