آداب حیات — Page 124
۱۲۴ راستوں اور سر او نشست گاہوں کے استعمال کے دب ہادی برحق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق است کو ہدایات اور نصائح فرمائی ہیں۔آپ کی یہ زریں نصائح زندگی کے ہر میدان میں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔جہاں سرور دو عالم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خدا تک پہنچنے کا رستہ دکھایا وہاں آپ نے عام چلنے والے راستوں اور ان پر موجود نشست گاہوں کے استعمال کے آداب بھی کھائے تاکہ سلمان کے ہاتھ ، زبان یہاں تک کہ نظر سے بھی کسی کو دُکھ یا تکلیف نہ پہنچے۔آئیے ان راستوں کے استعمال کے آداب سیکھ کر اپنی زندگی و صراط مستقیم پر گامزن کریں تاکہ خدا اور اس کا رسول ہم سے خوش ہو۔ا رائتے کے درمیان حلقہ باندھ کر کھڑے ہونا یا بیٹھنا آداب کے منافی ہے اس سے پر ہیز کرنا چاہیئے۔حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ عَلَى الطَّرِقَاتِ ر مسلم کتاب السلام باب حقن الجلوس على الطريق ورد السلام ) خبر دار راستوں پر نہ بیٹھنا۔صحابہ نے کہا۔یا رسول اللہ ! ہیں ان مجلسوں سے چارہ نہیں۔ہم ان میں باتیں کرتے ہیں۔فرمایا۔اگر تم رہ نہیں سکتے تو رستہ کا حق ادا کرو۔ا مسلم کتاب السلام باب حق الجلوس على الطريق رد السلام )