آداب حیات

by Other Authors

Page 82 of 287

آداب حیات — Page 82

ثواب کے بارے میں فرمایا۔جو شخص عشاء کی نماز یا جماعت پڑھے تو اسے نصف رات تک نماز پڑھنے کا اور جو فجر کی نماز با جماعت پڑھے اُسے پوری رات نماز پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔(موطا كتاب الصلوة باب ماجاء في العتمة والصبيح) پھر فرمایا : منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سے بھاری کوئی نماز نہیں۔اگر وہ جانتے ہوتے کہ ان کا کتنا ثواب ہے تو وہ پڑھنے کے لئے آتے خواہ انہیں گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑتا۔مسلم كتاب المساجد ومواضع الصلواۃ باب فضل الصلوة الجماعة والشديد في التخلف عنها) نمازی کو چاہیے کہ وہ مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد اپنی جگہ پر سیح، تمجید کے -۲۳ تا اس کے لئے ملائکہ بھی دعائیں مانگتے رہیں۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ نمازی جب تک اپنی جگہ پر بیٹھا رہے فرشتے اس کے لئے یہ دعائیں مانگتے ہیں۔اللهم العفولة - اللهم الرحمة (مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلوة باب فضل الصلوة المكتوبه في جماعة وفضل انتظارها اے اللہ اس کو بخش دے اے اللہ اس پر رحم فرما۔اور ان کی یہ دعا اس کے لئے جاری رہتی ہے جب تک وہ با وضو رہتا ہے۔۲۲۔جب نماز کھڑی ہو جائے تو اس وقت فرض نماز کے سوا کوئی اور نماز نہ پڑھی جائے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب نماز کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے سوا اور نماز پڑھنا جائز نہیں۔ا مسلم کتاب صلوة المسافرين وقصرها باب كراهته الشروع في نافلة بعد شروع المؤذن بالا قامتة) ۲۵۔نماز کے لئے وقار اور ادب کے ساتھ چل کر جایا جائے۔دوڑ کہ نماز میں شامل