آداب حیات — Page 78
LA سورة الشور علی رکوع ہم میں اللہ تعالٰی مومنوں کا وصف بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے۔و الذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُ الصَّلوةَ ) سورۃ الشورى : ۳۹ ) اور مومن وہ ہیں جو اپنے رب کی آواز کو قبول کرتے ہیں اور نمازوں پر کاربند رہتے ہیں۔ترک نماز انسان کو دوزخ کی آگ کا مستحق بنا دیتی ہے۔جیسا کہ سورۃ المدثر کوئی میں آتا ہے مَا سَلَكُمْ فِي سَقَرِه قَالُوا لَمْنَكُ مِنَ الْمُصَلِينَ ) ) سورة المدثر (۴۳، ۴۴) کہ کیا چیز تم کو دوزخ کی طرف لے گئی ، وہ کہیں گے ہم نماز یں نہیں پڑھا کرتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کو ترک کرنا شرک اور کفر کی علامت قرار بارہے آپ فرماتے تھے۔العَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلوةُ فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ ر ترندی ابواب الایمان باب ماجاء في ترك الصلوة) کہ ہمارے اور کفار و مشرکین کے درمیان جو طرہ امتیاز ہے وہ نماز ہے جس نے نماز کو ترک کیا اس نے کفر کیا۔حضرت جابر سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو إن بَيْنَ الرَّجُل وَالشِّرْكِ وَالكُفْرَتَرُكُ الصَّلوة ر مسلم کتاب الایجان باب اطلاق الكفر على تارك الصلوة) کہ ایک انسان اور شرک وکفر کے درمیان صرف نماز کو چھوڑنے کا ہی فرق ہے نماز بالکل چھوڑ دیا دوزخ کی راہ ہموار کرنا اور بہت بڑا گناہ ہے۔