آداب حیات — Page 130
گندے اور اس کے پاس تیر ہوں تو لازم ہے کہ بند کر کے گزرے یا ہاتھ سے ان کی نوک پکڑے۔تاکہ کسی مسلمان کو نوک بچھ جائے۔استنجاری کتاب الصلوة باب المرور في المسجد ) 10۔اگر راہ چلنے والوں میں کوئی اعتراض کی بات دیکھیں تو پیار اور نرمی سے انہیں منع کریں۔کیونکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر مومن کا شیوہ ہے۔سورة ال عمران میں اللہ تعالی فرماتا ہے۔كُنتُمْ خَيْر أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالمعترف و نهون عَنِ المُشكو (سورة ال عمران : 111 کہ تم وہ بہترین جماعت ہو جو لوگوں کے فائدے کے لئے بنائی گئی ہے تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ (سورة التوبة : ٢١) - کامرون اور مومن مرد اور مومن عورتوں میں بعض ان کے دوست ہیں بعض کے واحکم کرتے ہیں نیکی کا اور وہ روکتے ہیں بڑائی ہے۔حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ تم ضرور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہو۔نہیں تو تم پر عذاب نازل ہوگا۔اور تمہاری دعا قبول نہ ہو گی۔ر ترندی ابواب الفتن باب ما جاء في الامر بالمعروف والنهي عن المنكر) حضرت ابو مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جو