میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 21 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 21

شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ، صبر ) بہت پریشان رہنے لگی۔آپا جان سید و امیم طاہر صاحبہ مجھے پریشان دیکھتیں اور نماز میں رو رو کر دعائیں کرتے دیکھ کر پریشان ہو جاتیں اور مجھ سے پوچھتیں کہ کیا تکلیف ہے مجھے بتاؤ لیکن مجھ پر اتنا خوف طاری تھا کہ میں اُن کو بھی نہ بتاتی صرف اس لئے کہ ان کو بھی بہت تکلیف ہوگی اس بات سے کہ اس نے اس لڑکی کو قرض کیوں دلوایا اور یہ ذمہ داری کیوں لی۔اور اب تو وہ لڑکی جس نے بطور قرض کے پیسہ دیا تھا وہ مجھ سے کہنے لگی کہ اب تو میں ایک پیسہ نہیں لوں گی بلکہ چار آنے لوں گی اگر چار آنے نہیں دو گی تو میں حضور کو شکایت کر دوں گی۔پھر تو کچھ نہ پوچھتے کہ میں نے کس طرح رو رو کر بلک بلک کر دعائیں کیں کہ یا اللہ تو میری مدد کر ایک دن میں سکول جانے کے لئے اپنے کمرہ میں تیار ہو رہی تھی کہ بھائی عبدالرحیم صاحب درویش کی بیگم صاحبہ میرے کمرہ میں آئیں اور مجھے ایک چوٹی دینے لگیں میں نے انکار کیا کہ سید نا ابا جان نے ہمیں کسی سے بھی کوئی بھی چیز لینے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے۔اس پر وہ کہنے لگیں یہ میں نہیں دے رہی آپ کی اقی نے آپ کو بھیجی ہے۔میں نے حیران ہو کر اُن کی طرف دیکھا اور کہا: میری امّی نے ؟ یہ کیا کہہ رہی ہیں؟؟ اس پر انہوں نے مجھے بتایا کہ آج رات میں نے خواب دیکھا کہ آپ کی اتمی بی بی امتہ اکھی میرے پاس آئیں اور مجھے ایک چونی دے کر کہنے لگیں کہ یہ میری بیٹی امتہ الرشید کو دے دینا وہ بہت پریشان ہے۔میں نے وہ چونی لے کر اپنے سرہانے کے نیچے 21