میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 85 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 85

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر جان مجید اور سلام ساتھ تھے پھوپھی جان حلیمہ صاحبہ بھی امرتسر آئیں۔ابا جان ان سے مل کر بہت خوش ہوئے بھائی جان باسط برائے تبلیغ اسلام زیمبیا روانہ ہونے والے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے خصوصی اجازت حاصل کر کے مختصر وقت کے لیے ابا جان سے ملنے آئے۔حسب توفیق سب نے خدمت کی۔خاص طور پر بھائی جان مجید نے ابا جان کی بہت خدمت کی۔سب کو صحت کی اطلاع بھی دیتے رہے۔پھر ابا جان کا ویزا لگ گیا اور دونوں بھائی بہت خیال اور محنت سے ابا جان کو حیدرآباد پاکستان لے آئے۔ابا جان پہلی دفعہ حیدر آباد آئے تھے اور اپنے بیٹے کا ہنستا بستا گھر دیکھا تھا اسلام اور اس کی بیوی مبارکہ اور بچوں نے خوب خدمت کی پھر آپ پہلی دفعہ ہمارے پاس کراچی آئے کمزور تھے مگر فارغ نہ رہتے۔بچوں کو دلچسپ کہانیاں سناتے۔صبح کچن کی کھڑکی سے دھوپ آتی تو میں وہاں ابا جان کے لیے کرسی رکھ دیتی۔آپ دھوپ میں بیٹھ جاتے میں کام میں لگ جاتی۔ساتھ ساتھ ہم باتیں کرتے ایک دن فرش پر پانی گرا ہوا دیکھ کر فرمایا بیٹی دیکھنا فرش پہ پانی ہے گر نہ جانا۔میں اس وقت پانچ بچوں کی ماں تھی ایک دم لگا پاؤں پاؤں چلنے والی چھوٹی سی بچی ہوگئی ہوں اس کے بعد زندگی میں ہر پرخطر موقع پر باپ کی شفقت سے لبریز یہ جملہ بہت رلاتا ہے۔دسمبر میں ربوہ آئے راحت منزل میں امی جان والے کمرہ میں قیام تھا ابا جان کہتے تھے حضرت خلیفہ المسیح الثانی اور تمہاری امی کی روح مجھے یہاں لے آتی ہے۔اسی کمرے میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد (خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ آپ سے ملنے تشریف لائے اور محبت 85