میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 65 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 65

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر ) تکبیرات سے آپ کو اللہ تعالیٰ سے قریب تر کرنے کا چارا۔سوخدا تعالیٰ آپ کو اپنی رضا کی چادر میں ایسا چھپالے کہ کوئی ذرہ فنافی اللہ اور فنافی الرسول سے باہر نہ رہے آمین یہ حج کا دن ہے اور ایسی دعا میں آج قبولیت حاصل کرتی ہیں۔” آپ کی والدہ ماجدہ مبارکہ مقدسہ نے میری رائے کو ہمیشہ فوقیت دی ہے خدا تعالیٰ نے ان کو ذہن رسا عنایت کیا تھا۔بچوں کی تربیت میں سارا دخل خدا کے فضل سے ان کا ہی ہے اور یہ میری خوش بختی ہے کہ یہ میرے شریک حال ہوئیں الحمد للہ۔اللہ تعالیٰ اس کو اور سب اولا د کو شرف اور رضا سے نوازے اور الطاف واکرام سے مالا مال کرے آمین۔میں کمزور تھا میرے ہر غم اور تھکان میں انہوں نے میری یوں مدد کی کہ حد بیان سے باہر ہے یہ الگ بات ہے کہ میں نے مناسب قدر نہ کی اور نہ کر سکتا تھا۔“ 8 اگست 1966ء اس کی قیمت مجھ سے ادا ہی نہ کی گئی۔جب ایسا وقت آیا کہ کچھ خدمت کر سکوں تو قدرت نے الگ کر دیا میرے پاس ایسے الفاظ نہیں جن میں اس نعمت کا شکر ادا کر سکوں خدا کا شکر ہے کہ اس نے بہت صابر دل دے کر پیدا کیا ہے۔خواب میں دیکھا کہ حضرت نواب صاحب کی چھت پر ایک طیارہ آیا ہے میں آنسوؤں سے دعا کر رہا ہوں کہ اب تو آمنہ کو آجانا چاہئے اب تو وہ آجائے۔خدا کی شان دیکھو کہ ڈاک دیکھی تو اس میں خبر تھی کہ ایک دلر با خوب صورت جاذب نظر روحانیت سے بھر پور گہری سوچ بچار میں ڈوبی آمنہ آنے والی ہے سبحان اللہ 65