میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 44 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 44

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر ) گا۔سلسلہ سے زیادہ قابل امداد اس وقت کون ہے؟ بدحالی اور بے بسی پر گھبراہٹ ایک احمدی کو تو ہو ہی نہیں سکتی۔جب تک مٹی کا برتن آگ میں نہ جلے پانی لے کر دوسرے کو فیض نہیں پہنچا سکتا اسی طرح انسان مشکلات سے نہ گزرے تو نہ خود کھڑا رہ سکتا ہے نہ زندہ اور باقی رہ سکتا ہے اور نہ دوسروں کو فیض پہنچا سکتا ہے سو وہ اگر معرفت اور قرب اور عرفان چاہتا ہے تو اس راستہ پر متبسم ہو کر چلے۔کہ شکل بھی مشتبہ دیکھ کر وہ راستہ سے الگ نہ کر دے۔“ امی جان اس مشکل وقت میں قدرتی طور پر یہ سوچ کر پریشان ہو گئیں کہ بچے بھوکے نہ ہوں۔تعلیم میں حرج نہ ہو چھوٹے سلام کو ساتھ لے کر احمد نگر چلی گئیں کچھ عرصہ خود وہاں رہیں۔اور بچوں کی پریشانی میں ساتھ دیا۔یہ ان کا بڑا جرأت مندانہ اقدام تھا۔ابا جان کی حکیمانہ دوراندیشی کی ایک اور بات لکھتی ہوں جور بوہ کے ایک بزرگ نے کئی دفعہ سنائی کہ ایک دفعہ بھائی جی اپنے ایک بچے کو ہمراہ لے کر میری دکان پر رکے اور اسے ایک جو تا خرید کر دیا۔میں نے ان سے کہا کہ بھائی جی اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت کچھ دے رکھا ہے مگر آپ نے یہ سستا جو تا خرید کیا ہے۔۔۔کہنے لگے کہ یہ ٹھیک ہے کہ مجھ پر اللہ تعالی کا فضل ہے مگر میں نے اس بچے کی زندگی وقف کی ہے اسے سادگی کی عادت ہونی چاہیے ان کی نیک نیت کی برکت سے اس بیٹے کو کئی ممالک میں خدمت دین کی توفیق ملی۔44