میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 39 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 39

- شادی - آپس کا حسن سلوک - بدائی بصبر ) سنی جا ئیں بہت جلد مرکز کی رونقیں بحال ہو جا ئیں۔آمین الحسم آمین۔" دار الخواتین ربوہ میں قیام اکتوبر 1947 ء سے اپریل 1949 ء تک رتن باغ میں قیام رہا۔پھر حضرت فضلِ عمر نے تازہ بستی ربوہ آباد کی۔ہجرت کے بعد جب لاہور سے دارا بھرت ربوہ منتقل ہوئے تو حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے درویشان کے خاندانوں کو اپنی نگرانی میں دار الخواتین میں ٹھہرایا۔یہ 24 کمروں اور وسیع صحن پر مشتمل تھا اس کا انتظام آپا امتہ اللطیف صاحبہ کے سپر دتھا جس میں امی جان کا تعاون حاصل تھا ایک موقع پر خود حضرت صاحب نے آپ کو دارالخواتین کا نگران مقرر فرمایا۔" آپ خواتین اور بچیوں کی تعلیم قرآن، تربیت اور پابندی نماز کے لئے خاص طور پر سرگرم رہتیں۔حضرت چھوٹی آپا مریم صدیقہ صاحبہ نے کئی دفعہ اس امر کا اظہار فرمایا کہ لطیف کو کام کا موقع ملنے میں اس کی امی کا تعاون شامل ہے۔“ تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد 2 صفحہ (1) بچوں کی یاد اور بارڈر پر ملاقات کی صورت بچوں سے جدائی میں باپ کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے الفاظ : کیا بتاؤں میں نے اپنی بچیوں کو کس قدر عزیز رکھا جس کا خمیازہ بھگت رہا ہوں۔دل چاہتا ہے بچوں کو وصیت کروں کہ اولاد سے اس قدر محبت نہ کرنا کہ آنکھوں پر ہی بٹھا 39