عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق — Page 1
1 أعُوذُ بِااللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ برادرانِ اسلام ! ہمارے۔ہمارے ہادی ، نبی اُمتی صادق و مصدوق حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں جس کا ایک واضح ثبوت یہ بھی ہے کہ آپ کی پیشگوئیاں ہر زمانہ میں کمال شان سے پوری ہوتی آرہی ہیں۔بالخصوص عہد حاضر میں جبکہ ملت اسلامیہ عالمی فتنہ تکفیر کی چیرہ دستیوں کا شکار ہے۔ایسی ایسی خبریں آنحضور نے چودہ صدیاں قبل دی ہیں کہ انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔پند احادیث نبوی ملاحظہ ہوں۔حضرت معاذ بن جبل سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ معاذ پہلی حدیث علیہ وسلم نے فرمایا خبر دار سن لو بادشاہ اور کتاب الله دونوں جدا جدا ہو جائیں گے۔تم لوگ کتاب اللہ کو نہ چھوڑتا۔خبردار آگاہ رہو تم پر ایسے حکمران آئیں گے اگر تم نے ان کی اطاعت کی تو تم گمراہ ہو جاؤ گے اور اگر تم نے ان کی نا فرمانی کی تو قتل کر دیئے جاؤ گے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ایسے وقت میں ہمیں کیا کرنا چاہئیے ؟ فرمایا : اس زمانہ میں جو حضرت عیسی علیہ السلام کے صحابہ نے کیا۔انہیں سولی پر چڑھایا گیا اور آروں سے انہیں چیر گیا۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں مرنا خدا کی معصیت - 1 !