عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق

by Other Authors

Page 10 of 27

عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق — Page 10

مخالف جائیں گے۔۶۱۸۸۹ جناب نواب صدیق حسن خان صاحب ( ولادت ۱۳۴۸ وفات ۱۳۰۷ ) نے لکھا: چوں مہدی علیہ السلام مقابلہ بر احیائے سنت و امانت بدعت فرماید علمائے وقت که خوگر تقلید فقہاء و اقتدائے مشائخ و آبائے خود باشند۔گویند این مرد خانه برانداز دین و ملت ماست و بمخالفت برخیزند بحسب عادت خود حکم تکفیر و ذلیل وے گنند ر حجج الكرامه ص۳۷۳ مطبوعه ۵۱۲۹۱) ترجمه در جب امام مهدی علیه السلام سنت رسول کو جاری کرنے اور بدعت کو مٹانے کی جنگ میں مصروف ہوں گے علمائے زمانہ جو اپنے فقہاء کی تقلید اور اپنے مشائخ کی اقتداء کے خوگر ہیں کہیں گے کہ یہ شخص تو ہمارے دین و ملت کے طریق کے برخلاف ہے۔اس لئے اس کی مخالفت پر کمربستہ ہو جائیں گے اور اپنی سابقہ عادت کے موافق ان کو کافر اور گمراہ قرار دینے لگیں گے ؟ رسالہ ترجمان اسلام (ناروے) مئی شائر کا شمارہ اس وقت ہمارے سامنے ہے جو ملاؤں کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کے اولیاء کی مندرجہ بالا پیشگوئیوں کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔اس رسالہ میں علماء و مشائخ نے حق و صداقت کے اسلامی شعار کا خون کرنے ہیں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی ہے۔اور کفر و افترا کے پہلے سب ریکارڈ مات کر دیئے ہیں اور شرافت انسانیت کا جنازہ نکال دیا ہے۔لفظ لفظ میں شرارت اور بعض کے شرارے بھرے ہوئے ہیں۔اور جھوٹوں کا توکچھ شمار نہیں۔گوہر افشانیوں کے چند نمونے ہی اندازہ کر نے کے لئے کافی ہوں گے۔- سید نا حضرت مسیح موعود اور جماعت احمدیہ کو ایک فتنہ قرار دیا گیا ہے، حالانکہ تحریک احمدیت ، اسلام اور مسلمانان کی خادم جماعت ہے اور اس کی اسلامی خدمات کا اعتراف بر صغیر پاک وہند کے اکا بر ملت کو ہمیشہ رہا ہے۔مثلاً مولوی نور محمد صاحب نقتمندی پشتی مالک اصبح المطابع دہلی تحریر فرماتے ہیں :۔