عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق — Page 9
q کرنے اور حقیقی اسلام کو بدنام کر کے غیر مسلموں کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کے لئے نے ترجمان اسلام بھی جاری کر رکھا ہے جس کا مطمح نظر مسلمانوں کی تکفیر کے سوا کچھ نہیں۔بقول ڈاکٹر اقبال۔دین مومن فی سبیل الله جهاد : دین ملا فی سبیل اللہ فساد ناروے کے ان نام نہاد ملاؤں کا شور و غوغا بھی صداقت دلیل کا چمکتا ہوا ثبوت ہے۔وجہ یہ کہ مقدر تھا کہ مسیح موعود و مہدی موعود کی مخالفت خود علمائے وقت کریں۔چنانچہ دنیائے اسلام کے ممتاز اور بلند پایہ صوفی اور مفتر حضرت شیخ محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ نے پیشگوئی فرمائی :- " و اذا خرج هذا الامام المهدى فليس له عدو مبين الا الفقهاء خاصة نانه لا تبقى لهم رياسة ولا تميز عن العامة : رفتوحات مکه جلد ۳ باب ۳۶۶ ۳ مطبوعه مصر ۵۱۳۷۲) یعنی : جب یہ امام مہدی آئیں گے تو ان کے سب سے زیادہ دشمن اور مخالف و معاند شدید اُس زمانہ کے علماء اور فقہاء ہوں گے کیونکہ مہدی موعود کی بعثت کے بعد اُن کی عوام پر برتری اور ان کا امتیازہ باقی نہ رہے گا ہے قطب الاقطاب حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ (ولادت ۶۱۵۶۵۰۹۷۱ وفات ۱۰۳۴ھ/ ۶۱۷۲۲) نے فرمایا :- نزدیک است که علمائے ظواہر مجتہدات او را علی نبینا وعلیہ الصلواة دالسلام از کمال دقت و نخوض منافذ انکار نمایند و مخالف کتاب وسنت دانند مکتوبات امام ربانی جلد ۲ مکتوب ۵۵ ما) علمائے ظواہر حضرت عیسی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کے مجتہدات سے ان کے ماخذ کے کمال دقیق اور پوشیدہ ہونے کے باعث انکار کر جائیں گے اور ان کو کتاب وسنت کے