آخری اتمام حُجّت — Page 19
19 خدا تعالیٰ کا کلام ان کو سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ وہ افتراء ہے۔انہیں لوگوں پر اتمام حجت کرنے کے لیے میں نے کتاب حقیقۃ الوحی تالیف کی ہے۔کب تک یہ لوگ ایسا کریں گے آخر ہر ایک فیصلہ کے لیے ایک دن ہے اور ہر ایک قضاء و قدر کے نزول کے لیے ایک رات ہے اس وقت نمونہ کے طور پر خدا تعالیٰ کا ایک کلام ان لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہوں اور بالخصوص اس جگہ مخاطب میرے مولوی ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری اور مولوی عبد الجبار اور عبد الواحد اور عبدالحق غزنوی ثم امرتسری اور جعفر کی لاہوری اور ڈاکٹر عبدالحکیم خاں اسٹنٹ سرجن تراوڑی ملازم ریاست پٹیالہ ہیں ، اور وہ کلام یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا ہے اِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ وَأَحَافِظُكَ خَاصّة ترجمہ اس کا بموجب تقسیم الہی یہ ہے کہ میں ہر ایک شخص کو جو تیرے گھر کے اندر ہے طاعون سے بچاؤں گا اور خاصکہ تجھے۔چنانچہ گیارہ برس سے اس پیشگوئی کی تصدیق ہو رہی ہے اور میں اس کلام کے منجانب اللہ ہونے پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ خدا تعالیٰ کی تمام کتب مقدسہ پیر اور بالخصوص قرآن شریف پر اور میں گواہی دیت ہوں کہ یہ خدا کا کلام ہے ہیں اگر کوئی شخص مذکورہ بالا اشخاص میں سے یا جو شخص ان کا ہمرنگ ہے یہ اعتقاد رکھتا ہو کہ یہ انسان کا افتراء ہے تو اسے لازم ہے کہ وہ قسم کھا کہ ان الفاظ کیسا تھ بیان کرے کہ یہ انسان کا افتراء ہے خدا کا کلام نہیں۔وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى مَنْ كَذَّبَ وَيَ اللہ جیسا کہ میں بھی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ یہ خدا کا کلام ہے وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى مَنِ افْتَرَى علی اللہ اور میں امید رکھتا ہوں کہ خدا اس راہ سے کوئی فیصلہ کرے اور یاد رہے کہ میرے کسی کلام میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ ہر ایک شخص جو بعیت کرے وہ طاعون سے محفوظ رہے گا بلکہ یہ ذکر ہے کہ والذین آمنوا ولم يَلْبَسُو إِيْمَانَهُم بِظُلْمٍ أُولِيكَ لَهُم الامن وَهُم مُهند ون پس کامل پیروی کرنے والے اور ہر ایک ظلم سے بچنے والے جس کا علم ☑ انا رشید ہوکر شہادت محض خدا کو ہے۔بچائے جائیں گیے اور کمزور لوگ طاعون سے شہید ہو کہ شہادت کا اجرا یادیں گئے اور طاعون ان کے لیے تحیص اور تطہیر کا موجب بھرے گی۔اب میں دیکھونگا کہ اس میری تحریر کے مقابل پر لفرض تکذیب کون قسم کھاتا ہے مگر یہ امر ضروری ہے کہ اگر ایسا مکذب اس کلام کو خدا کا کلام نہیں سمجھتا تو آپ بھی دعوی کرے کہ میں بھی طاعون سے محفو ظار ہونگا اور مجھے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا ہے تادیکھ لے کہ افتراء کی کیا جزاء ہے۔والسلام على من اتبع الهدى الراقم - خاکسار میرزا غلام احمد -