عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 251
عائلی مسائل اور ان کا حل کے امام کے ساتھ ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جماعت میں آکر ایک احمدی نے عہد بیعت کی صورت میں کیا ہے۔ہماری لڑکیوں کو بھی اور عورتوں کو بھی یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ میرا اول فرض تقویٰ پر چلنا اور خدا تعالیٰ کی رضا ہے اور شادی بیاہ بھی خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اور نیک نسل چلانے کے لئے ہے۔اور اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو رشتوں کی تلاش میں جن خوبیوں کی طرف توجہ دلائی کہ رشتے تلاش کرتے وقت کن خوبیوں کو تمہیں ترجیح دینی چاہئے جو ایک عورت میں ہونی چاہئیں وہاں فرمایا جو ترجیح ہے وہ عورت کی نیکی ہو۔ایک حدیث میں یہ بھی آتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا تو سامانِ زیست ہے اور نیک عورت سے بڑھ کر کوئی سامان زیست نہیں۔(سنن ابن ماجہ کتاب النکاح باب أفضل النساء حدیث نمبر 1855) کہ اس دنیا کے زندگی گزارنے کے لئے جو سامان ہیں اُس میں سے سب سے اچھا ایک نیک عورت ہے۔اسی طرح ایک اور حدیث میں آتا ہے، حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی عورت سے نکاح کرنے کی چار ہی بنیادیں ہو سکتی ہیں۔یا تو اس کے مال کی وجہ سے یا اُس کے خاندان کی وجہ سے یا اُس کے حسن و جمال کی وجہ سے، یا اُس کی دینداری کی وجہ سے۔لیکن تو دیندار عورت کو ترجیح دے۔اللہ تیرا بھلا کرے اور تجھے دیندار 251