عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 230 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 230

عائلی مسائل اور ان کا حل ان آیات میں عورت اور مرد کے لئے نکاح اور شادی کے اہم بندھن کو نبھانے کے لئے بڑی اہم باتوں کی طرف نشاندہی کی گئی ہے۔پہلی اہم بات جس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے وہ تقویٰ ہے۔ان آیات میں سے پہلی آیت سورۃ النساء کی ہے جیسا کہ آپ کو بتایا گیا۔دوسری اور تیسری سورۃ احزاب کی آیات ہیں۔چوتھی سورۃ الحشر کی آیت ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ سب سے پہلی بات جس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے وہ تقویٰ ہے۔پہلی آیت میں تقویٰ کا لفظ دو مر تبہ استعمال ہوا ہے۔پھر دوسری آیت میں تقویٰ کا ذکر ہے۔پھر چوتھی اور آخری آیت میں دو مر تبہ تقویٰ کا ذکر ہے۔گویا کہ خطبہ نکاح میں جو آیات پڑھی جاتی ہیں ان میں پانچ مرتبہ تقویٰ کا ذکر ہے۔اور ہر مرتبہ جب تقویٰ کا ذکر آیا ہے تو فرمایا: اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اپنے رب کا تقویٰ اختیار کر و اور ساتھ ہی اس کے بعد ایک نئی ہدایت فرمائی کہ اس لئے تقویٰ اختیار کرو کہ یہ عمل تمہارے ہوں، اس لئے کہ یہ عمل تم نے سر انجام دینے ہیں، اس لئے کہ یہ اعمال ہیں جو تمہارے لئے اس بندھن کو نبھانے کے لئے ضروری ہیں۔کل میں نے تقویٰ کا ذکر کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم میں تقویٰ کا بہت اونچا معیار دیکھنا چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا کہ یہ تقویٰ کی جڑ ہی ہے جو انسان اگر اپنے اندر قائم کر لے تو اُسے سب کچھ مل جائے گا۔نہ یہ دنیا کی جاہ و حشمت، نہ یہ دنیا، نہ یہ دنیا کا علم، سب کچھ کوئی 230