عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 252 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 252

عائلی مسائل اور ان کا حل عورت حاصل ہو۔( بخاری کتاب النکاح باب الاكفاء فی الدین حدیث نمبر 5090) پس اگر ہمارے مرد بھی تقویٰ پر چلنے والے ہوں اور ان خوبیوں کو دیکھیں تو ہر لڑکی پہلے سے بڑھ کر نیکیوں کی طرف چلنے والی ہو گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے عموماً ہماری لڑکیاں، ہماری بچیاں نیکیوں پر چلنے والی ہیں۔لیکن وہ جو معاشرے سے متاثر ہو جاتی ہیں وہ بھی اپنی نیکیوں کے معیار بلند کریں اور جب نیکیوں کے معیار بلند ہوں گے تو پھر اس لئے کہ ہمارے رشتہ کا جو معیار ہے وہ نیکی ہے لڑکیاں بھی یہ کوشش کریں گی کہ لڑکے بھی اُن کو وہ ملیں جو نیکی میں اعلیٰ معیار کے ہوں۔کیونکہ کفو تو تب ہی ملتا ہے جب نیکی اور تقویٰ کامعیار بھی برابر ہو۔یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بد معاش اور ڈاکو شخص ہو اور وہ کہے کہ مجھے نیک اور پارسا اور تقویٰ پر چلنے والی بیوی چاہئے۔صرف یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو نیک سمجھ کر کہا ہے کہ تم مرد سب کے سب نیک ہو اور نیکیوں کے اعلیٰ معیاروں کو چھو رہے ہو اس لئے نیک عورت تلاش کرو۔اُس شخص کو تو یقیناد عادی ہے کیونکہ اُس کی نیکی کا پتہ ہو گا لیکن ایک اصولی بات بھی بتا دی کہ مردوں کو بھی فرمایا کہ تم بھی نیک بنو۔تم نیک بنو گے تو پھر رشتے بھی نیک عورت سے کرو گے۔اگر تم نیک نہیں، برائیوں میں ملوث ہو تو پھر تم نیک بیوی کی تلاش کس طرح کر سکتے ہو ؟ پس نیک مرد ہی ہے جو نیک بیوی کی تلاش کرے گا۔اور یوں مرد اور عورت تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنے رشتے قائم کرنے اور ایک نسل کی طرف توجہ دینے والے ہوں گے۔پس اس میں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ دونوں نیکیوں 252