عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 253
عائلی مسائل اور ان کا حل پر قائم ہوں تاکہ نیک نسل چلے اور وہ نسل ایسی ہو جو پھر ایک ایسا حسین معاشرہ بنانے والی ہو جو تقویٰ پر چلنے والا ہو۔ایسا خاندان بنانے والی ہو جو تقویٰ پر چلنے والا ہو۔پس آج کل جو دنیا میں بے صبری اور دنیا کی چاہت اور تقویٰ سے دوری ہے اُس نے میاں بیوی کے پاکیزہ رشتوں میں دراڑیں ڈال دی ہیں، اُن کا حل انہی قرآنی احکامات پر عمل کرنے میں ہے۔اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری لڑکیاں بھی اور عورتیں بھی اور مرد بھی دنیا کے آجکل کے جو طریقے ہیں اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : غیر قوموں کی تقلید نہ کرو کہ جو بکلی اسباب پر گر گئی ہیں“۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد نمبر 19 صفحہ 22) تم اُن لوگوں کے پیر ومت بنو جنہوں نے سب کچھ دنیا ہی کو سمجھ رکھا ہے۔دنیا میں ، ان ملکوں میں خاص طور پر طلاقوں کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔دنیاوی لوگوں میں تو بہت پرانی بڑھی ہوئی ہے۔ان میں کچھ عرصہ شادیاں قائم رہتی ہیں اور پھر ٹوٹ جاتی ہیں۔اس کا اثر ماحول کی وجہ سے احمدیوں پر بھی ہو رہا ہے اور صرف یہیں نہیں، بلکہ پاکستان میں بھی ہے، ہندوستان میں بھی ہے اور دوسری جگہوں پر بھی ہے۔پس ہمیں اپنی اصلاح کی طرف توجہ دینی چاہئے۔دنیا کی دیکھا دیکھی ہم اپنے آپ کو بھی اُن اندھیروں میں نہ ڈبولیں جو دنیا کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔بلکہ ہمیں اپنی کمزوریوں پر نظر رکھتے ہوئے اپنی 253