عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 182 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 182

عائلی مسائل اور ان کا حل تو آپ ایم سے زیادہ مصروف اور آپ ایم سے زیادہ عبادت گزار کون ہو سکتا ہے۔لیکن دیکھیں آپ اللہﷺ کا اسوہ کیا ہے کتنی زیادہ گھریلو معاملات میں دلچسپی ہے کہ گھر کے کام کاج بھی کر رہے ہیں اور دوسری مصروفیات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ : تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ حسن سلوک میں بہت اچھار ہے۔اور آپ الی دی ہم نے فرمایا کہ : میں تم سے بڑھ کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا ہوں۔(ترمذی کتاب المناقب) ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ کیا ہم اس خوبصورت نمونہ پر ، اس اسوہ پر عمل کرتے ہیں“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 2/ جولائی 2004ء بمقام انٹر نیشنل سنٹر، مسی ساگا، کینیڈر مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 16 جولائی 2004ء) 182