عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 132
عائلی مسائل اور ان کا حل فرمایا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات یقینا اللہ تعالیٰ کے اشارہ سے ہی اس خطبہ کے لئے مقرر فرمائی ہوں گی۔پس اس بات کو ہمیشہ دونوں طرف کے رشتہ داروں اور لڑکے کو بھی اور لڑکی کو بھی ملحوظ رکھنا چاہئے اور اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ رشتہ ایک بہت اہم اور مقدس جوڑ ہے اور جیسا کہ میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں لڑکے اور لڑکی کے خاندانوں کو بھی ذرا ذراسی بات پر رشتے توڑنے اور لڑائیاں شروع کرنے اور بد مزگیاں پیدا کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے“۔(مطبوعہ ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل کیم جون 2012ء) جھوٹ کی وجہ سے بے اعتمادی میاں بیوی کے درمیان بے اعتمادی پیدا ہو جانے کی بہت بڑی وجہ کسی ایک فریق کا یا دونوں کا جھوٹ کی بد عادت میں مبتلا ہونا ہے۔اس طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: " بہت سے جھگڑے خاوند بیوی کے اس لئے ہو رہے ہوتے ہیں کہ بے اعتمادی کا شکار ہوئے ہوتے ہیں۔عورت کو شکوہ ہوتا ہے کہ مرد سچ نہیں بولتا۔مرد کو شکوہ ہوتا ہے کہ عورت سچ نہیں بولتی اور اس کو سچ بولنے کی عادت ہی نہیں اور اکثر معاملات میں یہ ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہوتے ہیں کہ میرے سے غلط بیانی سے کام لیا یا مستقل ہر بات میں غلط بیانی کرتے ہیں یا کرتی ہے۔پھر سچ پر قائم نہ رہنے کی وجہ سے بچوں پر بھی اثر پڑتا ہے اور 132