عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 123
عائلی مسائل اور ان کا حل تعلقات میں تلخی کی چند وجوہات ناپسند کی شادیاں مجبوری میں کی جانے والی بعض شادیوں میں بعد کے واقعات تلخی پر منتج ہوتے ہیں۔اس حوالے سے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: و بعض لڑکیاں والدین کے کہنے پر شادی کر لیتی ہیں۔پہلے سچ بولنے اور حق کہنے کی جرات نہیں ہوتی اور جب شادی ہو جاتی ہے تو پھر بعض ایسی حرکتیں کرتی ہیں جن سے میاں بیوی میں اعتماد کی کمی ہو جاتی ہے اور پھر لڑائیاں بڑھنی شروع ہو جاتی ہیں۔بعض دفعہ پاکستان سے رشتے کر کے آجاتی ہیں، جماعتی جائزے نہیں لئے جاتے ، رپورٹیں نہیں لی جاتیں۔پھر کہا جاتا ہے کہ جماعت نے ہماری مدد نہیں کی۔یہاں سے بعض لڑکے لڑکیوں کو بلا لیتے ہیں، اُن سے زیادتیاں کرتے ہیں اور پھر طلاقیں ہو جاتی ہیں۔تو دونوں طرف سے ایک ایسی خوفناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی جماعت کو فکر کرنی چاہئے۔لڑکیاں بعض دفعہ شادی کے بعد بتاتی ہیں کہ ہمیں یہ رشتہ پسند نہیں ہے۔ماں باپ نے کہا مجبوری تھی۔بعض لڑکے بھی شادی کے بعد بتاتے ہیں۔لڑکوں میں بھی اتنی جرات نہیں ہے، یا پھر اُن کو پتہ چلتا ہے کہ و لڑکے یا لڑ کی کہیں اور involve ہیں یا کسی دوسرے رشتہ کو پسند کرتے ہیں۔وہ 123