عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 50 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 50

عائلی مسائل اور ان کا حل گندی عادتیں ہیں، فلاں میاں بیوی کے ایسے تعلقات ہیں۔یہ ساری فضول باتیں ہیں، لغو باتیں ہیں۔اگر تو واقعی ایسے ہیں تو تمہارا کام یہ ہے کہ دعا کرو۔اللہ تعالیٰ سے مدد چاہو کہ وہ بھی ہمارے بھائی بند ہیں، وہ بھی ہماری بہنیں ہیں ، اللہ تعالیٰ بہتر کرے اور اگر یہ یہ برائیاں ہیں، یہ خامیاں ہیں تو وہ دور ہو جائیں۔اگر وہ لوگ ایسے نہیں اور یہ باتیں تم صرف باتوں کا مزہ لینے کے لئے کر رہے ہو تو یہ گناہ ہے اور اسلام نے عورت کا جو مقام رکھا ہے یا جس مقام کی توقع کی ہے اس کا یہ تقاضا ہے کہ ہر عورت ، خاص طور پر ہر احمدی عورت، ان لغویات اور گناہ کی باتوں سے پر ہیز کرے“۔(جلسہ سالانہ جرمنی 21 اگست 2004ء خطاب از مستورات مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل یکم مئی 2015ء) زندگی کے ساتھی اور اولاد کے حق میں دعائیں کامیاب عائلی زندگی گزارنے کیلئے دعاؤں کی اہمیت کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک جلسہ سالانہ کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: پس ہر عورت اور مرد کو دعاؤں اور اپنی عملی حالت میں کوشش کے ساتھ تبدیلی کر کے حقیقی بیعت کنندگان میں شامل ہونے کا نمونہ دکھانا چاہئے تا کہ ان لوگوں میں شامل ہوں جو نہ صرف اپنی نیک حالتوں کی فکر میں رہتے ہیں بلکہ انہیں اپنی نسلوں کی بھلائی کی بھی فکر رہتی ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھلائی ہے کہ: 50 50