عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 51 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 51

عائلی مسائل اور ان کا حل رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إمَامًا (الفرقان:75) اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقیوں کا امام بنا دے۔پس یہ دعا جہاں مردوں کے لئے اہم ہے وہاں عورتوں کے لئے بھی اہم ہے کہ ایک دوسرے کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں اور جب ایک دوسرے کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک بننے کے لئے دعا کر رہے ہوں گے تو ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کی طرف بھی نظر ہو گی۔ایک دوسرے کی برائیوں سے صرفِ نظر ہو گی اور ایک دوسرے کی خوبیوں کی طرف نظر ہو گی۔میرے پاس بعض دفعہ نئے جوڑے آتے ہیں کہ نصیحت کریں اور جیسا کہ میں نے بتایا کہ آجکل خلع اور طلاق کے حالات بڑے قابل فکر حد تک ہیں۔تو میں اُن کو یہی کہتا ہوں کہ ایک دوسرے کی برائیوں سے صرفِ نظر کرو اور ایک دوسرے کی خوبیوں پر نظر رکھو۔اب جو شادیاں ہو گئی ہیں تو ان جوڑوں کو ، ان رشتوں کو نبھاؤ اور پھر دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔جب دعاؤں سے اور کوشش سے یہ کر رہے ہو گے تو انشاء اللہ تعالی رشتے بھی کامیاب ہوں گے۔جب مرد اور عورت ایک دوسرے کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہوں گے تو آئندہ آنے والی نسلیں بھی ماں باپ کے نیک نمونے دیکھ کر ماں باپ 51