عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 46
عائلی مسائل اور ان کا حل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ایک ارشاد اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھلائی ہے کہ : رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إمَامًا (الفرقان:75) اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقیوں کا امام بنا دے۔پس یہ دعا جہاں مردوں کے لئے اہم ہے وہاں عورتوں کے لئے بھی اہم ہے کہ ایک دوسرے کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں اور جب ایک دوسرے کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک بننے کے لئے دعا کر رہے ہوں گے تو ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کی طرف بھی نظر ہو گی“۔(جلسه سالانه جرمنی، خطاب از مستورات فرمودہ 25 جون 2011ء۔مطبوعہ 13 اپریل 2012ء) 46 46