عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 35
اسلام عائلی مسائل اور ان کا حل مکمل ضابطہ حیات حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک احمدی مسلمان عورت کی اہم ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ارشاد فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم میں جو تبدیلیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ان کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بے شمار احکامات دیئے ہیں۔بعض جگہ صرف مومنو! یہ کام کرو کہہ کر مخاطب کیا ہے۔بعض جگہ عورت، مرد دونوں کو علیحدہ علیحدہ مخاطب کر کے احکامات عطا فرمائے ہیں۔جہاں بھی یہ حکم ہے کہ اے مومنو یہ کام کرو اس سے مراد مرد و عورت دونوں ہیں اور اس بات کی وضاحت بھی فرما دی کہ جو احکامات قرآن کریم میں ہیں وہ تم سب مومن مردوں اور مومن عورتوں پر عائد ہوتے ہیں اس لئے اُن کی بجا آوری کی کوشش کرو اور اگر تم یہ اعمال صالح بجا لاؤ گے تو اللہ تعالیٰ ہمیشہ کی زندگی بخش انعامات سے نوازے گا۔جو اس زندگی میں بھی تمہیں اللہ تعالیٰ کے انعامات سے بھر دیں گے اور آخرت میں بھی“۔پھر فرمایا: قرآن کریم ایک مکمل تعلیم ہے اس کو سیکھیں اور اس پر عمل کریں کسی 35