عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 229
ایک جامع پیغام عائلی مسائل اور ان کا حل جلسہ سالانہ برطانیہ 2011ء کے موقع پر 23/ جولائی کو سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدی خواتین سے اپنے خطاب کے آغاز سے قبل جن آیات کریمہ کی تلاوت کرنے کا ارشاد فرمایا وہ خطبہ نکاح میں شامل وہی چار آیات ہیں جو اس کتاب کے آغاز میں مع ترجمہ شامل اشاعت کر دی گئی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ جامع خطاب ایسی نصائح سے لبریز ہے جنہیں ہم احمدی خواتین کو ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تشہد، تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ آیات جو آپ کے سامنے ، اجلاس کے شروع میں تلاوت کی گئی تھیں یہ تین مختلف سورتوں کی آیات ہیں جو نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہیں۔عام طور پر مردوں کی زیادہ تعداد نکاح میں شامل ہوتی ہے، اُن کو تو ان آیات کا پتہ ہے۔کم از کم یہ بات ہے کہ یہ آیات نکاح پر پڑھی جاتی ہیں۔یہ میں نہیں کہہ رہا کہ اُن کو اس پر عمل کرنے کا بھی پتہ ہے۔لیکن خواتین بہت کم نکاحوں میں شامل ہوتی ہیں اُن کے سامنے اس کا مضمون بیان کرنے کے لئے مختصراً میں نے آیات کا انتخاب کیا تھا۔229