عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 228 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 228

عائلی مسائل اور ان کا حل ہیں۔فیملی ادھر سے رپورٹ نہیں لیتی یا یہاں کی لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ اگر ہم الگ بھی ہو جائیں Financially کوئی پرابلم نہیں ہو گا۔حضور انور نے فرمایا کہ: ” اُن کو آپ لوگ سنبھالیں۔اُن کو سمجھائیں کہ اگر تم لوگ احمدی ہو تو کم از کم دنیاوی لالچوں کی خاطر اپنے گھروں کو برباد نہ کرو“۔حضور انور نے خلع کی بڑھتی ہوئی تعداد پر فکر مندی کا اظہار فرمایا اور لجنہ کی عہدیداروں کو اس طرف خصوصی توجہ کرنے کی تاکید فرمائی۔پریشانیوں کا حل : استغفار جون 2012ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ امریکہ کے دوران مسجد بیت الرحمن واشنگٹن میں طالبات کے ساتھ ایک نشست ہوئی۔جس میں طالبات نے حضور انور کی اجازت سے بعض سوالات بھی کئے۔ایک سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ سوسائٹی میں، اپنے گھر میں، اپنے سسرال والوں کے ساتھ اور اپنے ماحول میں جو بھی بے چینیاں اور پریشانیاں پیدا ہوں وہ استغفار کرنے اور لاحول وَلَا قُوَقَالًا بِاللهِ الْعَلِي الْعَظیم پڑھنے سے دور کی جاسکتی ہیں۔(مطبوعہ ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل 17 / اگست 2012ء) 228