عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 226 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 226

عائلی مسائل اور ان کا حل سے اچھا سلوک نہیں ہوتا۔پہلے بھی میں ذکر کر چکا ہوں، اس ظلم کی اطلاعیں بعض دفعہ اس کثرت سے آتی ہیں کہ طبیعت بے چین ہو جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیا انقلاب پیدا کرنے آئے تھے اور بعض لوگ آپ کی طرف منسوب ہو کر بلکہ جماعتی خدمات ادا کرنے کے باوجود، بعض خدمات ادا کرنے میں بڑے پیش پیش ہوتے ہیں اس کے باوجود، کس کس طرح اپنے گھر والوں پر ظلم روا ر کھے ہوئے ہیں۔اللہ رحم کرے اور ان لوگوں کو عقل ے۔ایسے لوگ جب حد سے بڑھ جاتے ہیں اور خلیفہ وقت کے علم میں بات آتی ہے تو پھر انہیں خدمات سے بھی محروم کر دیا جاتا ہے۔پھر شور مچاتے ہیں کہ ہمیں خدمات سے محروم کر دیا۔تو یہ پہلے سوچنا چاہئے کہ ایک عہدیدار کی حیثیت سے ہمیں احکام قرآنی پر کس قدر عمل کرنے والا ہونا چاہئے۔سلامتی پھیلانے کے لئے ہمیں کس قدر کوشش کرنی چاہئے“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جون 2007ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 22 جون 2007ء) 11 جولائی 2012ء کو دورہ کینیڈا کے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے رشتہ ناطہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کے دوران بعض اہم ہدایات ارشاد فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: وو یہاں کینیڈا، امریکہ اور مغربی ملکوں میں بعض لڑکے بعض نامناسب کاموں میں Involve ہو جاتے ہیں اور بعض نقائص ان میں پیدا ہو جاتے ہیں۔بعض دفعہ تربیت اور سمجھانے کے نتیجہ میں اصلاح ہو جاتی ہے اور بعض 226