عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 225 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 225

عائلی مسائل اور ان کا حل جاسکتا ہو تو کریں، کیس واپس لیا جاسکتا ہے۔لیکن ابتدائی طور پر ضرور رپورٹ ہونی چاہئے۔اور پھر جو لاوارث اور بے سہار اعور تیں ہیں، ان ملکوں میں آکر لاوارث بن جاتی ہیں کیونکہ والدین یہاں نہیں ہوتے، مختلف غیروں کے گھروں میں رہ رہی ہیں ان کو بھی جماعت کو سنبھالنا چاہئے، ان کی رہائش کا بھی جماعت بندوبست کرے، ان کے لئے وکیل کا انتظام کرے (اور پھر ظاہر تو ہو جاتا ہے، پردہ پوشی کی جائے تو الگ بات ہے)۔ایسے ظالم خاوندوں کے خلاف جماعتی تعزیر کی سفارش بھی مجھے کی جائے۔تو اس کے لئے فوری طور پر امریکہ اور کینیڈا کے امراء ایسی فہرستیں بنائیں، بعض دوسرے مغربی ممالک میں بھی ہیں، لجنہ کے ذریعہ سے بھی پتہ کریں اور ایسی عورتوں کو ان کے حق دلوائیں۔اور جن عورتوں کے حقوق ادا نہیں ہو رہے اور نظام جماعت بھی اس بارے میں حرکت میں نہیں آرہا تو یہ عورتیں مجھے براہ راست لکھیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تقویٰ پر چلتے ہوئے جماعت کا فعال حصہ بننے کی توفیق دے“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جولائی 2005ء بمقام انٹر نیشنل سینٹر ٹورانٹو۔کینیڈر مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 15 جولائی 2005ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اسی مضمون کو ایک اور خطبہ جمعہ میں یوں بیان فرمایا: بعض عہدیداروں کے بارے میں بھی شکایات ہوتی ہیں کہ بیوی بچوں 225