عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 212
عائلی مسائل اور ان کا حل پس اللہ کے رسول نے آپ کو متنبہ کر دیا ہے، وار ننگ دے دی ہے کہ اگر تم اپنے خاوندوں کے گھروں کی صحیح رنگ میں نگرانی نہیں کرو گی تو تمہیں پو چھا جائے گا، تمہاری جواب طلبی ہو گی اور جیسا کہ میں نے اوپر کہا ہے اس کے نتائج پھر اس دنیا میں بھی ظاہر ہونے لگ جاتے ہیں۔اس لئے اب تمہارے لئے خوف کا مقام ہے۔ہر عورت کو اپنے گھر کی طرف توجہ دینی اہئے اور جب آپ اپنے خاوندوں کے گھروں کی نگرانی کے اعلیٰ معیار قائم کریں گی ، بچوں کا خیال رکھیں گی، خاوند کی ضروریات کا خیال رکھیں گی اور ان کا کہنا ماننے والی ہوں گی تو ایسی عورتوں کو اللہ کا رسول اتنا ہی ثواب کا حق دار قرار دے رہا ہے جتنا کہ عبادت گزار مرد اور اس کی راہ میں قربانی کرنے والے مرد کو ثواب ملے گا اور پھر ساتھ ہی جنت کی بھی بشارت ہے۔پھر ایک حدیث میں آتا ہے کہ :۔”جس عورت نے پانچوں وقت کی نماز پڑھی اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو بُرے کاموں سے بچایا اور اپنے خاوند کی فرمانبرداری کی اور اُس کا کہنامانا، ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے“۔(مجمع الزوائد۔کتاب النکاح۔باب في حق الزوج على المرآة) (جلسه سالانه جر منی خطاب از مستورات فرموده 23/ اگست 2003ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 18 نومبر 2005ء) حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خواتین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے 31 جولائی 2004ء کو 212