عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 213 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 213

جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا: عائلی مسائل اور ان کا حل جو عور تیں اپنے گھروں کی حفاظت کرنے والیاں ہیں ، اپنے خاوندوں کی وفادار اور اولاد کی صحیح تربیت کرنے والیاں ہیں اُن کے متعلق اللہ تعالٰی کے رسول م کیا فرماتے ہیں۔اس کی وضاحت اس حدیث سے ہوتی ہے۔اسماء بنت یزید انصاریہ سے روایت ہے کہ وہ آنحضور الم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔اس وقت آنحضور اللی علیم صحابہ کے درمیان تشریف فرما تھے۔وہ کہنے لگیں: آپ پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔میں آپ ایم کے مسلمان عورتوں کی نمائندہ بن کر آئی ہوں۔میری جان آپ ﷺ پر فدا ہو۔شرق و غرب کی تمام عورتیں میری اس رائے سے اتفاق کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو حق کے ساتھ مردوں اور عورتوں کے لئے بھیجا ہے۔ہم آپ ا تم پر ایمان لائیں اور اس خدا پر بھی جس نے آپ ہم کو معبوث فرمایا۔ہم عورتیں گھر میں ہی قید اور محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔ہم آپ مردوں کی خواہشات کی تکمیل کا سامان کرتی ہیں اور آپ کی اولاد سنبھالے پھر تی ہیں اور آپ مردوں کے گروہ کو جمعہ ، نماز باجماعت ، عیادت مریضان ، جنازوں پر جانا اور حج کے باعث ہم پر فضیلت حاصل ہے۔اس سے بڑھ کر جہاد کرنا بھی ہے۔آپ میں سے جب کوئی حج کرنے ، عمرہ کرنے، یا جہاد کرنے کے لئے چل پڑتا ہے تو ہم آپ کے اموال کی حفاظت کرتی ہیں۔لباس کے لئے روئی کا تنتی اور آپ کی اولاد کو پالتی ہیں۔تو یار سول اللہ پھر بھی ہم آپ 213