عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 194 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 194

عائلی مسائل اور ان کا حل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی :اے اللہ کے رسول! بیوی کا حق خاوند پر کیا ہے ؟ آپ الام نے فرمایا جو تو کھاتا ہے، اس کو بھی کھلا۔جو تو پہنتا ہے اس کو بھی پہنا۔اس کے چہرے پر نہ مار اور نہ اس کو بد صورت بنا۔اس کی کسی غلطی کی وجہ سے سبق سکھانے کے لئے اگر تجھے اس سے الگ رہنا پڑے تو گھر میں ہی ایسا کر۔یعنی گھر سے اُسے نہ نکال۔(سنن ابی داؤد کتاب النکاح باب فی حق المرأة على زوجها حديث 2142) (خطاب مؤرخہ 3 اپریل 2010ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سپین) حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جلسہ سالانہ یو کے 2004ء کے موقعہ پر اسی حوالہ سے ارشاد فرماتے ہیں: یعنی اگر سختی کرنی پڑے تو اصلاح کی غرض سے سختی ہونی چاہئے ، نہ کہ بدلے لینے کے لئے غصے اور طیش میں آکر اور پھر ان کے جذبات کے ساتھ ساتھ ان کے ظاہری جذبات کا بھی خیال رکھو۔ان کی ظاہری ضروریات کا بھی خیال رکھو“۔(جلسہ سالانہ یو کے خطاب از مستورات فرمودہ 31 جولائی 2004ء مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 24 اپریل 2015ء) حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مستورات سے اپنے ایک خطاب میں مردوں کو اُن کی معاشرتی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے فرمایا: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ 194