عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 195 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 195

عائلی مسائل اور ان کا حل إنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ۔(الحشر :19) (1 کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کا زیادہ تر دارو مدار اس قوم کی عورتوں کے اعلیٰ معیار میں ہے اس لئے اسلام نے عورت کو ایک اعلیٰ مقام عطا فرمایا ہے۔بیوی کی حیثیت سے بھی ایک مقام ہے اور ماں کی حیثیت سے بھی ایک مقام ہے۔مرد کو عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء:20) کہہ کر یہ ہدایت فرما دی کہ عورت کا ایک مقام ہے۔بلاوجہ بہانے بنا بنا کر اسے تنگ کرنے کی کوشش نہ کرو۔یہ عورت ہی ہے جس کی وجہ سے تمہاری نسل چل رہی ہے اور کیونکہ ہر انسان کو بعض حالات کا علم نہیں ہوتا اور مرد اس کم علمی کی وجہ سے عورتوں پر بعض دفعہ زیادتی کر جاتے ہیں اس لئے فرمایا کہ ہو سکتا ہے کہ اپنی اس کم علمی اور بات کی گہرائی تک نہ پہنچنے کی وجہ سے تم ان عورتوں سے ناپسندیدگی کا اظہار کرو، انہیں پسند نہ کرو لیکن یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ جس کو ہر چیز کا علم ہے، جو ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ،اس نے اس میں تمہارے لئے بہتری کا سامان رکھ دیا ہے۔اس لئے عورت کے بارے میں کسی بھی فیصلے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیئے۔(21اگست 2004ء بر موقع جلسہ سالانہ جرمنی، خطاب از مستورات) عورت کے جذبات کا احساس مردوں کو عورتوں کے جذبات کا خیال رکھنے کے بارہ میں نصیحت کرتے ہوئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اسی خطاب میں فرمایا: 195